5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خواتین کے لئے24 قیراط سونے سے بنا چہرے کا ماسک
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…اپنے حسن کو دیجیے سونے کا نکھار، جی ہاں صرف سونے کے زیورات ہی خواتین کے حسن کو چار چاند نہیں لگاتے بلکہ اب ایک ایسا فیشل ماسک بھی تیار کرلیا گیا ہے۔برطانیہ کے کاسمیٹک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 24 قیراط سونے کا فیشل ماسک تیار کیا ہے جو چہرے کی کھال کو لٹکنے سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 600 ڈالر قیمت کا یہ منفرد ماسک چہرے کی جلد کو جھریوں سے محفوط رکھتے ہوئے نہ صر ف شادابی بخشتا ہے بلکہ ماحو لیاتی آلودگی کے باعث جلد کے متاثرہ خلیات کو بھی بحال کرتا ہے۔