تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دنیا کے ’معمر ترین‘ شخص کا30برس قبل انتقال ہو چکا تھا،انکشاف

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان کے ایک سماجی کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا معمر ترین شخص30برس قبل وفات پاچکا ہے۔سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ جب وہ دنیا کے سب سے معمر شخص کی حیثت سے ٹوکیو میں زندگی گزارنے والے شخص سے ملاقات کرنے ان کے گھر گیا تو اسے وہاں جاکر شدید صدمہ پہنچا کیونکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے معمر ترین فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنے والے شخص کا درحقیقت 30سال قبل ہی انتقال ہوچکا تھا۔Sogen Kato جو 22جولائی1899ء کو پیدا ہوئے تھے81سال کی عمر میں 1980ء میں ہی انتقال کرگئے تھے تاہم ان کے اہل خانہ بستر پر موجودKato کی ممی دکھا کر لوگو کو یہی بتاتے رہے کہ وہ زندہ ہیں۔پولیس نے جب Kato کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو انہیں وہاں بستر پر پاماجامہ پہنےKato کی ممی نظر آئی جسے ان کے اہل خانہ نے کمبل اوڑھا رکھا تھا۔Katoکے اہل ِ خانہ کو اب فراڈ کے مقدمہ میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ Kato کی 53سالہ پوتی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے Kato کے کمرے کو 30برس قبل اس وقت اپنی تحویل میں لے لیا تھا جب Kato نے خود کو بدھا ہونے کا اعلان کیا تھا۔Kato کے اہلِ خانہ گزشتہ 30برس سے پینشن کی رقم وصول کررہے ہیں۔Kato کے اہلِ خانہ جن میں79سالہ بیٹی اور49اور53برس کے دو پوتا پوتی شامل ہیں،کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2004 ء میں Sogen Kato کی اہلیہ کی وفات سے اب تک پنشن کی مد میں 70ہزار پاؤنڈز کی رقم وصول کی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ پنشن کی رقم کی خاطرKato کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کو 30برس تک راز میں رکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.