تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: شاہ فیصل اور ماڈل کالونی میں کشیدگی، بس نذرآتش

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد متاثرہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس کو بھی آگ لگادی۔گذشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ اور سابقہ کونسلر جمیل خانزادہ کی ہلاکت کے بعد شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہیں۔پولیس کے مطابق ماڈل کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار42 سالہ وزیر خان اور کارکن20سالہ طاہر کی ہلاکت کے بعد ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں،جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب قصبہ کالونی اور لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.