5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شارجہ،زیادتی اور چوری کے مقدمات میں دو پاکستانیوں کو30سال قید
جنگ نیوز -
شارجہ …فارن ڈیسک…شارجہ میں زیادتی اور چوری کے دو مختلف مقدمات میں دو پاکستانیوں کو 30سال کی قید سنا دی گئی۔’گلف نیوز ‘کے مطابق پہلے مقدمے میں شارجہ کی عدالت نے دو پاکستانیوں کو بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی دو خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے پر دس دس سال کی قید سنائی، جب کہ پیسے لوٹنے اور موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں انہیں مزید5،5سال قید سنائی گئی۔ ایک دوسرے واقعے میں بھی انہیں ملزمان کو ایک دیگر عورت کے ساتھ زیادتی کرنے پر مزید10,10سال اور چوری کر نے کے الزام میں5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سز اکی تکمیل کے بعد انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔