تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پالتو طوطے نے کی گھر کی رکھوالی،چور بھگا دیے

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…پالتو جانور انسان سے زیادہ وفادار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں لندن میں سامنے آئی ہے جہاں ایک جوڑے کے پالتو طوطے نے چوروں کو ڈرا کر بھگا دیا۔Kuzya نامی یہ طوطا Dockland کے رہائشی جوڑے کے گھر میں پلا ہوا ہے جس نے چوری کی واردات کو ناکام بنادیا ۔ گھر کے مالک کے مطابق صبح 4 بجے انہوں نے اپنے طوطے کی شدید چیخ و پکار سنی جس نے انہیں بیدار کردیا اور جب وہ باہر آئے تو گھر میں چوری کی غرض سے آنے والے چور سر پر پاوٴں رکھ کے بھاگ کھڑے ہوئے۔دبے پاوٴں گھر میں داخل ہونے والے یہ چور اس بات سے قطعاً انجان تھے کہ بے خبر سوئے ہوئے گھر والوں کے یہاں ایک طوطا چوکیداری کررہا ہے۔ یہ طوطا چوروں کو دیکھ کر اس قدر زور سے چلایا کہ گھر والوں کے ساتھ پڑوسی بھی جاگ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.