تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

2011ء میں افغانستان میں امریکی فوجی انخلا محدود ہوگا، رابرٹ گیٹس

جنگ نیوز -
دبئی …امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جولائی2011میں امریکی فوجی انخلا کے باوجود زیادہ فوج افغان سرزمین پر موجود رہے گی۔انہوں نے 2011 میں ہونیوالے فوجی انخلا کو محدود قراردیا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں رابرٹ گیٹس نے زور دیاکہ افغانستان سے امریکی فوج کی انخلا کی دی گئی ڈیڈ لائن کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور ہر چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ انخلا کے شروع میں فوجیوں کی کم تعداد افغانستان سے جائے گی۔امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان صدر اوبامہ کا اتوار کی صبح کو ایک ٹی وی پروگرام کو دیئے ہوئے بیان کے بعد آیا جس میں امریکی صدر نے افغانستان میں ہونے والی جنگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان کو مغربی طرز کی جمہورت نہیں بنانا چاہتا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ افغانستان میں ان کا ہدف بالکل مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ اس خطے سے وہ دہشت گردوں کو کام نہیں کرنے دیں گے جو کہ مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کوپاکستان کی مدد سے مستحکم کریں گے۔اس وقت امریکا میں افغانستان میں ہونیوالی جنگ پراختلاف بڑھ رہا ہے۔ امریکی ایوان نمایندگان کی ڈیموکریٹ ممبر نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکن افغانستان سے دوہزار فوجیوں سے زیادہ تعداد میں فوجی انخلا دیکھنا چاہتے ہیں۔اس بار ڈیموکریٹ جماعت کی بڑی تعداد نے پہلی بارامریکی کانگریس میں افغانستان کی نو سالہ جنگ کی فنڈنگ کے خلاف ووٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.