تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پینسل کی نوک پر تراشے گئے ناقابل یقین مجسمے

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…تصویر کشی یامصوری اور پینٹنگ کے دنیا بھر میں لاکھوں ماہرین پائے جاتے ہیں جو اپنے ہنر اور صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لیے کئی طریقوں اورکئی طرح کے کینوس استعمال میں لاتے ہیں۔امریکی ریاست کنیٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے کارپینٹر 49سالہDalton Ghetti کو اسکول کے زمانے سے پینسل کی نوکوں پر شاہکار تصاویر تراشنے کا شوق ہے ۔25سال سے اس منفرد مشغلے میں مشغول Daltonاب تک سو سے زائد پینسلوں پر کئی منفرد اور مشکل تصاویر تراش چکا ہے۔پینسلوں کو تراش کر انہیں کسی شے یا مکمل شکل کی صورت میں ڈھالنے کے لیے Daltonکو صرف ریزر بلیڈ،چھری اور سوئی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔Daltonکے اب تک کی تراشی گئی شاہکار پینسل نمونوں میں آری،ایک دوسرے سے منسلک دل،مقبول گلوکار ایلوس پریسلے کی سن گلاسز پہنے تصویر اور دیگر کئی منفرد اشیاء شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.