5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے،امریکی صدر
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکاکے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں ،افغانستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہ ہو اور نہ ہی دہشت گردی کے کیمپ ہوں اور اس سلسلے میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں براک اوباما نے کہاکہ افغانستان میں اتحادیوں کے مقاصد انتہائی سادہ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ توقع نہیں کہ افغانستان میں مغربی طرز جمہوریت جیسی کسی چیز کو رائج کیا جا سکتا ہے،امریکی صدر نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ افغانستان میں ایسا ماحول تشکیل دیا جائے جس میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہ ہو اور نہ ہی دہشت گردی کے کیمپ ہوں جن سے امریکا کے لئے خطرہ پیدا ہو سکے۔اوباما نے کہا کہ ہم افغانستان کو مستحکم بنا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔