5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیلی علاقے ایلات پر میزائل حملہ
جنگ نیوز -
تل ابیب …جنوبی اسرائیل کے علاقے ایلات پر پانچ میزائل داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق جنوبی اسرائیل کے علاقے ایلات پر پانچ میزائل داغے گئے۔اسرائیلی پولیس کے ذرائع کے مطابق بیک وقت ایلات سے دس کلومیٹر اردن کے عقابہ پورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں4 افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق میزائل جنوب کی جانب سے فائر کیے گئے ہیں۔میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج مسلسل مصری اور اردن کی حکومت سے رابطہ میں ہے