تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس،نکولاسرکوزی اور صدر زرداری کے درمیان ملاقات پانچ بجے ہو گی

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…صدر آصف علی زرداری رات گئے فرانس کے تین روزہ دورہ پر پیرس پہنچ گئے، فرانس کے صدر نکولاسرکوزی اور صدر زرداری کے درمیان ملاقات آج شام پانچ بجے ہو گی۔ صدر زرداری فرانسیسی وقت کے مطابق رات ایک بجے ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ترجمان سے ملکی سیلاب کی صورت حال اور دیگر امور کے متلق آگاہی حاصل کی۔ صدر آصف زرداری بعد از دوپہر پانچ بجے اپنے فرانسیسی ہم منصب نکولاسر کوزی سے ایلزے پیلس میں دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان توانائی ،تجارت ،ایٹمی تحفظ،فوجی سازوسامان کی فراہمی اورخصوصی طور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کے شعبہ میں تعلقات کے فروغ جیسے معاملات پر بات چیت اور معاہدوں کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں صدر زرداری فرانسیسی وزیر خارجہ برنا کوشنر سے بھی ملاقات کریں گے۔ بعد ازں وہ گندھارا نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.