تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لیہ بھی آفت زدہ قرار،مالیہ ، آبیانہ اور زرعی ٹیکس معاف

جنگ نیوز -
لیہ …حکومت پنجاب نے میانوالی کے بعد لیہ کو بھی آفت زدہ قرار دیکر دونوں اضلاع میں مالیہ ،آبیانہ اور زرعی ٹیکس معاف کردیا ہے جبکہ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کاخصوصی فنڈقائم کردیا گیا ہے۔دوسری طرف سیلاب نے مظفرگڑھ ،ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع کا رخ کر لیا ہے۔پنجاب کے ریلیف کمشنر اخلاق احمد تارڑ کے مطابق صوبائی حکومت نے میانوالی، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ایک،ایک کروڑ روپے جاری کردیے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرین کا زرعی ٹیکس، آبیانہ اورمالیہ معاف کردیا جائیگا۔ سرکاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورو نوش اوردیگر سامان کے80 ٹرک بھجوائے جاچکیہیں جبکہ خیبرپختونخواہ اورآزاد کشمیر کے متاثرین کیلیے بھی امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ لاہورمیں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اورگریڈ18سے20کے21افسروں کو ریلیف اوربحالی کاکام سونپا گیا ہے۔دوسری جانب سیلاب نے مظفرگڑھ ،ڈی جی خان اورراجن پورکے اضلاع کارخ کر لیا ہے۔جہاں امدادی کیمپوں ،ہیلی کاپٹر سروس اورکشتیوں کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ اٹک سے راجن پورتک پنجاب کے7اضلاع کومتاثر کرے گا۔خوشاب میں تتیری گاؤں میں دریائے جہلم میں کٹاؤکے باعث مقامی آباد ی کیلیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بھی متاثرہ علاقوں کے دورے پرہیں۔ وہ میانوالی ،لیہ جھنگ اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔لاہورسے مسلم لیگ(ن)کے ارکان پنجاب اسمبلی کامران مائیکل،آجاسم شریف، نوید انجم اور چوہدری اللہ رکھا25لاکھ مالیت کا امدادی سامان لے کر ڈیرہ غازی خان روانہ ہوگئے ہیں۔ جمعیت علما پاکستان نے بھی سیلاب متاثرین کیلیے امدادی کیمپ قائم کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.