5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
قندھار: ضلعی کمشنر کے قافلے پر خودکش حملہ ، پانچ افراد ہلاک
جنگ نیوز -
قندھار…قندھار میں ضلعی کمشنر کیقافلے پر خودکش حملے میں 5افراد ہلاک چار زخمی ہوگئے جبکہ کمشنر محفوظ رہے ۔افغان حکام کے مطابق پیر کے روز جنوبی شہر قندھار میں ضلع ڈنڈ کے کمشنر احمداللہ نازک مقامی علاقے کا دورہ کرنے کے کے بعد واپس دفتر جا رہے تھے کہ قریبی علاقے میں ایک کار میں سوار خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ شہری ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جبکہ کمشنر حملے میں محفوظ رہے۔ خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے واضح رہے کہ مذکورہ کمشنر پر یہ تیسرا خودکش حملہ ہے جس میں وہ ایک بار پھر بچ نکلے ہے۔