5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیپکو کو690 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد وافر پانی کے باوجود پیپکو کو690 میگاواٹ شارٹ فال کا سامناہے اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ٹرپنگ معمول بن جانے سے صارفین کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ13199جبکہ ڈیمانڈ بڑھ کر13889میگاواٹ ہوگئی جس سے690 میگا واٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ پیپکوترجمان کے مطا بق بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل6069 میگاواٹ،تھرمل2050 ،آئی پی پی پیز4987 اور رینٹل بجلی93 میگاواٹ ہے ۔ترجمان پیپکو نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی بلکہ انفرادی فالٹ کی وجہ سے بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کوئی بھی پاور پلانٹ تیل کی کمی کی وجہ سے بندنہیں ہوا ۔