5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے باعث گیس کے تین فیلڈز سے سپلائی منقطع ہو گئی
جنگ نیوز -
لاہور…سیلاب کے باعث گیس کے تین فیلڈز سے سپلائی منقطع ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔سوئی گیس کمپنی کے جنرل منیجر سیلز ریحان نوازنے جیو نیوز کو بتایا کہ پانی کے باعث تین فیلڈز نیشپا ،میلا اور بیلا سے یومیہ45ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ ریحان نواز نے مزید بتایا کہ ان گیس فیلڈ سے گیس کی کمی سے مجموعی قلت250 ملین کیوبک فٹ یومیہ تک چلی گئی ہے اور جمعرات اور جمعے کو اضافی لوڈشیڈنگ کا امکان ہے۔ ریحان نواز نے کہا کہ آج رات تک مجموعی ڈیمانڈ دیکھنے کے بعد صنعتی سیکٹر میں اضافی گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا جائیگا ۔جنرل منیجر سوئی گیس کمپنی نے بتایا کہ منزلائی کوہاٹ گیس فیلڈ13 اگست سے مرمت کیلئے بند ہوجائے گا۔