5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختونخوا: سیلاب سے 15لاکھ افراد متاثر ہوئے، ڈی ایم اے
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صوبہ میں سیلاب سے پندرہ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شکیل قادر نے پشاور میں جیونیوز کو بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں767افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ غیر مصدقہ طور1400 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ شکیل قادر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا کام مکمل کردیا گیا ہے اور اب ریلیف کا دوسرا مرحلہ شروع ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے تین لاکھ اسی ہزار افراد کیلئے خوراک کے تیار پیکٹس بھیجے گئے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبہ کے سرکاری اسکولزکو امدادی کیمپوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اوراسکول کا ہیڈ ماسٹر کیمپ انچارج ہوگا۔