5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغان صوبہ نورستان میں شدید لڑائی،35طالبان اور 10 اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
کابل …افغانستان کے صوبہ نورستان میں شدید لڑائی35 طالبان اور دس افغان اہلکار ہلاک جبکہ ہلمند میں طالبان حملے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبہ نورستان کے گورنر جمال الدین بدر کے مطابق انتہائی اہمیت کے حامل ضلع برگمٹال کو طالبان کے قبضے چھڑانے کیلئے افغان اتحادی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑائی میں35 طالبان اور10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہے اور طالبان کا شمالی صوبوں تک رسائی کا راستہ روکھنے کیلئے کابل سے مزید کمک طلب کیا گیا ہے ۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان کے حملوں میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہے جس میں ایک بم حملے میں جبکہ دوسرا راکٹ حملے میں ہلاک ہوا ہے۔