5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سیلاب سے 9 لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوگئے،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سیلاب کے باعث میں 9 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں،جبکہ ایک لاکھ30ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے جائزے کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں باعث اشیا خورد نوش،صاف پینے کے پانی، ٹینٹس اور دواؤں کی شدید ضرورت ہے۔جائزے کے مطابق صوبہ خیبرپختون خوا کے چار اضلاع نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں 80 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں 50 ہزار گھروں کو نقصان ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے جائزے کے مطابق مختلف علاقوں سے سیلاب سے 9 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ یہ تعداد 10 لاکھ تک بڑھ سکتی ہے۔