5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رضا حیدر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ رضا حیدر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے، ان کا قتل فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ رضا حیدر کی نماز جنازہ میں خود کش حملے کا خطرہ ہے۔وفاقی وزیرداخلہ رحان ملک نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والے واقعے میں پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ رضا حیدر اور منظر امام دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے، انہوں نے کہا کہ ٹریس کی گئی فون کالزسے ملنے والی اطلاعات پر خطرے سے آگاہ کر دیا تھا، اوران کو خطرے کے پیش نظر پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے، رحمان ملک نے کراچی میں ہونے والے واقعے پر کہا کہ اس قسم کے واقعات پر عوام مشتعل ہوتے ہیں، او سینیر رہ نما کے قتل پر ردعمل فطری ہے، رحمان ملک نے کہا کہ حساس علاقوں میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے، وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں ہونیوالے واقعات میں سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان ملوث ہیں، اور فاٹا اور مالا کنڈ کے بعد کراچی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اے این پی کی قیادت نے ہوشمندی سے کام لیا۔