5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اداکارہ لِنڈ سے لوہان جیل سے بحالی صحت مرکز منتقل
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... ہالی وڈ کی مقبول اداکارہ لِنڈ سے لوہان کو جیل سے بحالی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔لِنڈ سے لوہان کو 20 جولائی کو لاس اینجلس کی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں انھیں قید ِ تنہائی میں رکھا گیا تھا، تاہم اچھے چال چلن کی وجہ سے ان کی سزا میں تخفیف کردی گئی اور انھیں دوبارہ بحالی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ90 روز گزاریں گی۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق لِنڈ سے کو صحافیوں کی نظروں سے پوشیدہ رکھنے کے لیے رات کی تاریکی میں جیل سے ری ہیبیلیٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا۔24سالہ خوبرواداکارہ لنڈسے لوہان کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم کے بعد احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے حوالے سے خصوصی کلاسیں لینے کا حکم دیا گیا تھا اورایسا نہ کرنے کے باعث عدالت نے 90 دن قیدکی سزاسنائی تھی۔