تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وفاقی وزیر ثقافتکا لالی وڈ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

جنگ نیوز -
وفاقی وزیر ثقافتکا لالی وڈ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

لاہور…وفاقی وزیر برائے ثقافت پیر آفتاب شاہ جیلانی نے لالی وڈ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے،یہ اعلان انہوں نے لاہور کے ایک فلم اسٹوڈیو میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ ہدایتکارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب میں شریک وفاقی وزیر ثقافت پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا کہ اب فلم انڈسٹری کو وہ تمام سہولیات ملیں گی جو ایک صنعت کو دی جاتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ عید الفطر پر کوئی بھارتی فلم نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فلمیں جہاں بنیں گی وہیں سنسر ہوں گی۔پاکستان میں بننے والی فلم ہی عید پر پیش کی جا سکتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ فلم انڈسٹری پاکستان کی ہے جس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔فلم کی افتتاحی تقریب میں لالی وڈ کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.