تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کے معاملے سے بہتر طور پر نمٹے،ایمنسٹی

جنگ نیوز -
پاکستان انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کے معاملے سے بہتر طور پر نمٹے،ایمنسٹی

لندن…انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے سے بہتر طور پر نمٹے۔صدر زرداری کی برطانیہ آمد کے موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا بحرالکاہل خطے کے سربراہ سام ظریفی نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کی ابتر صورت حال کے باعث اب تک ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں حکومت پاکستان کو اس بارے میں کارروائی کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اس وقت حالات کافی سازگار ہیں کہ یہ ثابت کرے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورغربت ختم کرنے اور شمال مغربی علاقے میں آئینی حقوق کا خلا پر کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ایمنسٹی سام ظریفی نے کہا کہ صدر زرداری کو دورہ برطانیہ کے موقع پر شمالی علاقوں میں رائج قانون ایف سی آر ختم کرنے کا اعلان کردینا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.