تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ :فائرنگ سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم ہلاک،ساتھی فرار

جنگ نیوز -
کوئٹہ :فائرنگ سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈپرموٹرسائیکل چھینتے ہوئے فائرنگ سے حملہ آورہلاک جبکہ اسکاساتھی موٹرسائیکل سمیت فرارہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق لعل کالونی میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے کاشف نامی شخص کواسلحہ کے زورپرروکاملزمان موٹر سائیکل لے کر فرار ہو رہے تھے کہ اس نے پستول سے راہزنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوا شخص شدید زخمی ہو کے گر پڑااور بعدمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرارہوگیاہلاک ہونے والے ملزم کی جیب سے پولیس کا کارڈ برآمدہواہے جس کی لاش کوضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ہے ایس پی سٹی عبداللہ آفریدی سے رابطہ کرنے پرانھوں نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی جیب سے نکلنے والے پولیس کارڈ کے اصلی اور جعلی ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.