5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ
جنگ نیوز -
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ
اسلام آباد…امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن فراہم کیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے700سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی امدادی کے لیے اتوار کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے2313 کلو راشن فراہم کیا گیا ہے۔جبکہ مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے 733 افراد کو نکالا گیا ہے، امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ30 جولائی سے امدادی کام پاکستانی وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر کیا جارہا ہے۔