5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آج پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو نظرانداز کر دیا آج پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث پراچہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن پورا ہفتہ کھلیں رہیں گے ۔جس کے بعد آج منگل کے روز شہر میں سی این جی اسٹیشنز میں سیل کا رجحان ملا جلا رہا ۔مختلف کمپنیز سے وابستہ سی این جی اسٹیشنز نے آج سیل بند رکھی جبکہ پرائیوٹ کمپنیز نے ایسوسی ایشن نے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنے اسٹیشنز آج صبح چھے بجے کے بعد بھی کھلے رکھے ۔