5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی عرب :گاوٴں والے کی 10سال تکغلط رخ پر نمازکی ادائیگی
جنگ نیوز -
جدہ…سی ایم ڈی… دنیا کے ہر کونے میں آباد مسلمان نماز پڑھنے کے لیے خانہ کعبہ یعنی قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں لیکن خود سعودی عرب میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں کے شہری گزشتہ10برس سے غلط رخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے۔سعودی عرب کے ایک مقامی روزنامے کے مطابق سعودی شہر مکہ مکرمہ سے 20کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع Haddaنامی گاؤں میں مقامی لوگ جنوب مشرق ”قبلے “کے بجائے شمال کی جانب رخ کرکے نماز ادا کرتے رہے ۔تاہم اس بات کا ادراک ہونے کے بعد مسجد کے پیش امام نے مسجد کے جائے نمازوں کا رخ تبدیل کرکے قبلے کی جانب کردیا ہے اور اب وہاں کے لوگ قبلے کی طرف رخ کرکے نماز ادا کررہے ہیں۔