5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رحیم یار خان : متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں تاحال شروع نہ کی جاسکیں
جنگ نیوز -
رحیم یار خان …رحیم یار خان کے قریب خانپور کے علاقے چاچڑان شریف سے متاثرین سیلاب کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں اب تک شروع نہیں کی جاسکی ہیں ۔تحصیل خانپور کے علاقے چاچڑاں شریف میں سیلاب سے سیکڑوں مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔متعدد لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔علاقے میں امدادی ٹیموں کی موجودگی کے باوجود امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں ۔علاقے میں متاثرین کی امداد کے لیے پہنچنے والے پولیس اور ریونیو کے اہلکارسوتے ہوئے پائے گئے۔متاثرین پرانے ریلوے ٹریک پر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ تحصیل خانپور اور تحصیل لیاقت پور کے درجنوں دیہات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جارہی ہے۔