5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وارسک ڈیم، مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
پشاور…پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے وارسک ڈیم کے قریب رہنے والے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وارسک ڈیم میں پانی کی سطح غیرمعمولی طور پر بلند ہورہی ہے اس لئے مقامی آبادی محتاط رہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس وقت وارسک ڈیم میں پانی کی سطح غیرمعمولی طور پر بلند ہورہی ہے اور ڈیم میں پانی کا اخراج نوے ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق قریبی آبادی شاہی بالا اور گھمبیلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو خبردار رہیں۔