5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کمز ور قوتِ سما عت والے افرادکے لیے خصو صی مو با ئل فون بنا لیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…کمز ور قوتِ سما عت رکھنے والے افرادکے لیے تیز آوازوالا خصو صی مو بائل فو ن بنا لیا گیا ہے جس سے انہیں زیادہ و اضح اور تیز آواز سنا ئی دے گی ۔ اس مو بائل کی رنگ ٹو ن کی آواز عام فونز کی بہ نسبت کئی گنا تیز ہے جو ایک سوڈیسی بیل تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اس میں خصو صی اسپیکر لگائے گئے ہیں جس سے فون کر نے والے فرد کی آ واز تیز اور واضح سنا ئی دے گی۔ ان اسپیکر کی زیا دہ سے زیادہ حد ایک سو دس ڈیسی بیل ہے جو فٹ بال ورلڈ کپ میں مشہور ہونے والے باجے Vuvuzela کی آواز کے ہم پلّہ ہے ۔ یہ فو ن خصو صی طور پر عمر رسید ہ افراد کے لیے بنا یا گیا ہے اس لیے اس کے بٹن اور ان پر کندہ اعداد بھی زیادہ بڑے اور نما یا ں اندا ز میں مو جو د ہیں ۔واضح رہے کہ اس مو با ئل فو ن میں ہیڈ سیٹ کے ساتھ ساتھ قوتِ سما عت کا آ لہ بھی لگا یا جا سکتاہے ۔