5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایرانی خواتین کی اسکار ف پہنی ہو ئی رگبی ٹیم مغربی میڈیا کی توجہ کا مرکز
جنگ نیوز -
تہران…سی ایم ڈی… اپنے پہلے دور ہ یو ر پ کے دوران ایرانی خواتین کی اسکار ف پہنی ہو ئی رگبی ٹیم مغربی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ ایرا نی خواتین کھیل کے دوران مکمل لباس اور ایسا اسکار ف پہنتی ہیں جو ان کے سر ، بازؤں اور گر دن کو مکمل طور پر ڈھا نپ لیتا ہے۔ ایران میں گرشتہ دس سالوں سے خواتین کی رگبی ٹیم مو جو د ہے تاہم یہ ان کی ٹیم کا یو رپ کا پہلا دور ہ تھا ۔ایرا نی ٹیم کی کو چ کا کہناہے کہ اسکار ف پہن کر رگبی کھیلنا قطعا ً مشکل نہیں ہے کیو نکہ اگر آ پ کو کھیلنا آ تا ہو تو اس سے فر ق نہیں پڑ تا کہ آ پ نے کیا پہنا ہو ا ہے ۔