تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

غار کے اندر علم کی روشنی بکھیرنے والا منفرد پرائمری اسکول

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…تعلیم انسانی شخصیت کو سنوارنے کا بنیادی گہنا تصور کی جاتی ہے اور اسی لیے علم کی روشنی سے بچوں بڑوں کو منور کرنے اور تعلیم عام کرنے کے لیے دنیا کے ہر چھوٹے بڑے ملک میں اسکولز قائم ہیں۔تعلیم کتنی ضروری ہے اس بات کا اندازہ چین کے صوبےGuizhouکی کاؤنٹی زیون کے گاؤںMiaoکے غار میں قائم پرائمری اسکول سے لگایا جاسکتا ہے۔پہاڑی سلسلے کے درمیان قدرتی طور پر بن جانے والی غار میں قائمMid-Cave Primaryاسکول1984میں تعمیر کیا گیا تھا ۔غربت اور پسماندگی سے دوچار گاؤں کی ترجمانی کرتے اس اسکول میںآ ٹھ محنتی استاتذہ اپنے186طلباء کو دلجمعی سے پڑھانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں کچھ طلباء کواس غار میں قائم اسکول تک آنے جانے کے لیے چھ گھنٹے کے طویل اور کٹھن راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔اس غار میں قائم اسکول میں بچے ناصرف تعلیمی حاصل کرتے ہیں بلکہ ہر طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی مشغول نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.