تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سچن ٹنڈولکر سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی

جنگ نیوز -
کولمبو…بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، سری لنکا کیخلاف سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا169 واں میچ ہے۔انیس سو اناسی میں بھارت کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے21 سالہ کیریئر میں اب تک169 میچ کھیلے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین اسٹیو وا کے پاس تھا جنہوں نے168 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، سچن ٹنڈولکر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ سنچریوں کے بھی مالک ہیں۔37سالہ کھلاڑی نے442 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے ۔ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جنہوں نے 444 میچز کھیلے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.