تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں کشیدگی، فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی،100زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد37 ہو گئی ہے جبکہ100سے زائد افراد زخمی ہیں۔شہر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک دو درجن سے زائد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، جن میں جیو نیوز کی اسٹاف وین بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق شہر کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر، لانڈھی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں متعدد افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق میں جناح اسپتال میں14 لاشیں اور50 زخمی، سول اسپتال میں15 لاشیں اور18 زخمی، عباسی شہید اسپتال میں7 لاشیں اور22 زخمی منتقل کیے گئے۔ حب ریور روڈ، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں دو درجن سے زائد بسوں، ٹیکسیوں، رکشوں اور گاڑیوں کوآگ لگادی گئی ۔ناظم آباد میں چاولہ مارکیٹ جبکہ لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد، بفرزون، اور شاہ فیصل کالونی میں متعدد ہوٹلوں، فرنیچر مارکیٹس، قالین کی دکانوں اور پتھاروں آگ لگادی گئی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔آج صبح سے کراچی کے مختلف علاقوں کشیدگی کا سلسلہ برقرارہے،سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے ،پیٹرول پمپس بند ہونے کے بعد لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا گشت بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.