5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بارش وسیلاب: ٹماٹر ،لہسن اور ادرک کی فصل کو شدید نقصان
جنگ نیوز -
کراچی …فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پھلوں کو تقریباً50سے90 فیصد تک نقصان ہوچکا ہے۔فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد خان نے جیو نیو ز کو بتایا کہ حالیہ بارشوں میں سب سے زیادہ ٹماٹرلہسن ، ادرک اور دیگر سبزیوں کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹر، لہسن اور ادرک درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی۔وحید احمد خان نے مزید بتایاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صرف خیبر پختونخوا میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 140 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں بھی اضافے کا رحجان جاری ہے۔