تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رضا حیدر قتل: کراچی میں چھاپے، کالعدم تنظیموں کے 20سے زائد افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ رات اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی ڈی کی ٹیموں نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم مذہبی تنظیموں سے وابستہ20سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔کراچی میں جیو نیوزسے گفتگو میں وسیم احمد نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کی ہلاکت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم مذہبی تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ رضا حیدر کی شہادت میں ملوث ملزمان سے متعلق ٹھوس شواہد مل چکے ہیں ۔ رضا حیدر کے قتل میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ملوث ہے جس میں جن میں تحریک طالبان پاکستان،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ شامل ہیں۔سی سی پی او کراچی نے کہا کہ رضا حیدر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے ،ہر شخص کی مکمل تلاشی لی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق دہشت گرد نماز جنازہ کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.