تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین کی مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہوں کی شہادت کی مذمت

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …آئی سی ایچ ڈی کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے گذشتہ دو دنوں کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں ایک درجن سے زائد بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ برسلزسے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، علی رضاسید نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران ایک درجن سے زائد افراد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سونبال، بیج بہارہ، سوپور، بارامولا اور دوسرے علاقوں میں بڑی تعداد میں کشمیری شہیداور زخمی ہوئے ہیں۔ نہتے مظاہرین پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لیناچاہیے۔ علی رضا سید نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یو کشمیریوں کی حمایت میں اپنی آوازعالمی سطح پر اٹھاتی رہے گی۔کشمیرکونسل ای یو نے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبروں کی نشاندہی اورانسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی سطح پر ایک نمایاں کام کیاہے۔ کشمیرکونسل ای یو نے ان دونوں بھارت کے زیرتسلط کشمیرمیں تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف یورپ میں ایک ملین افرادکے دستخط حاصل کرنے کی وسیع مہم شروع کررکھی ہے۔یہ مہم چند ہفتے قبل برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک کیمپ سے شروع ہوئی ہے اور ایک سال تک پورے یورپ میں جاری رہے گی۔اس مہم کانعرہ ہے:زیروٹالرینس فار ہیومن رائٹس وائلیشن ان کشمیر(Zero Tolerance for human rights violation in Kashmir) ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.