تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی رحمن ملک سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے۔ شاہد ملک کی وزیرداخلہ سے ملاقات میں ممبئی حملوں کے تحقیقات میں پیش رفت کے امور اور بھارت کی جانب سے کئے جانیوالے بعض تقاضوں اور مطالبات کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں بھارتی وزیرداخلہ کے گزشتہ دورہ پاکستان کے بعد کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.