تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سندھ کی جانب بڑھنے لگا، کچے کے مزید 20گاؤں زیرآب

جنگ نیوز -
کراچی …دریائے سندھ میں پنجاب سے آنیوالے سیلابی ریلوں سے کچے کے مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔دوسری طرف بڑی تعداد میں مقامی افراد نے سیلاب کے پیش نظر علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔دریائے سندھ میں طغیانی سے کندھ کوٹ اور غوث پورکے کچے کے علاقوں میں20 گاؤں زیر آب آگئے، تنگوانی،کندھ کوٹ اور کشمور میں28امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ ڈی سی او کے مطابق نقل مکانی نہ کرنے والے افراد کو زبردستی ان کے علاقوں سے نکالا جائے گا ۔دادوکے کچے کے علاقوں میں بھی متعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ادھرتونسہ بیراج سے گزرنے والاسیلابی ریلا گڈوبیراج پہنچنا شروع ہوگیاہے۔گڈو بیراج پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں62ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ سکھر میں لینس ڈاؤن برج سے لب مہران تک دریاکے کنارے آبادہزاروں افراد کو انتظامیہ نے امدادی کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔کوٹری بیراج کے کنارے آباد لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے تاہم دریائے سندھ کے کنارے قاسم آباد،حسین آباد اور لطیف آبادکے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔پنوں عاقل چھاؤنی سے خیر پور، نوشہرو فیروز، کشمور ،لاڑکانہ اور گھوٹکی کے لیے جانے والے فوجی دستوں نے حساس دریائی بندوں پر پوزیشنز سنبھال لی ہیں،رینجرز نے کچوبھنڈی بند کی نگرانی شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.