تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاپانی حکومت مارگلہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاوت پر رضا مند

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی…جاپان کی حکومت نے پاکستان میں جہاز کی تباہی کے واقعے کی تحقیقات میں مدد دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے ، تاہم اس کے لیئے حکومت پاکستان کی درخواست ضروری ہے ، تفصیلات کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے وار پریس بریفنگ میں میڈیا کے سوال کے جواب میں جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جاپان کی حکومت کو نجی فضائی کمپنی کے جہاز کی تباہی کا انتہائی افسوس ہے اور حکومت جاپان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے ورثاء سے ہمدردی رکھتی ہے جبکہ حکومت پاکستان سے بھی سفارتی ذریعے سے تعزیت کا اظہار کیا جاچکا ہے ، ایک سوال کے جواب میں ترجما ن نے کہا کہ حکومت جاپان پاکستان میں تباہ ہونے والے جہاز پر تحقیقات میں مدد فراہم کرنے میں تعاون کرسکتی ہے تاہم اس کے لیئے حکومت پاکستان کی جانب سے درخواست آنا ضروری ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.