تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گولڈن بال کے حامل ڈیاگو فورلن صرف انیل کپور کے چہرے سے شناسا

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے تمام اداکار بیشک دنیا بھر میں مقبول ہوں تاہم چند ممالک میں بالی ووڈ فلم نگری کے چہروں کا کوئی شناسا موجود نہیں ہے۔اس کی تازہ ترین مثال فٹ بال ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی ڈیاگو فورلن کے بنگالی انٹرٹینمنٹ چینل کو دیاگیا انٹرویو ہے۔ڈیاگو فورلن جو بنگالی چینل پر ہونے والے فٹ بال رئیلٹی شو میں حصی لینے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں کا کہنا تھا کہ وہ اداکار انیل کپور کو چہرے سے پہچان سکتے ہیں۔ڈیاگو فورلن کے مطابق انہوں نے سلم ڈاگ ملینئیر فلم اور اس میں کوئز شو کے میزبان کو دیکھا ہے اور اسی لیے صبح بھی انہیں ٹی وی پر دیکھ کر وہ بآسانی پہچان گئے تھے۔اب اسے انیل کپور کی خوش قسمتی کہیے یا بالی ووڈ کے باقی ستاروں کی بد قسمتی کہ صرف بالی ووڈ میں انیل کپور ہی بھارت کی واحدپہچان کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.