5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لو بلڈ پریشر سے حفاظت کے گھریلو ٹوٹکے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ہائی بلڈ پریشر سے متعلق معلومات تو سب ہی دیتے ہیں تاہم Low Blood Pressure سے متعلق اہم اور مفید معلوما ت سے عموماً لوگ ناواقف ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق Low Blood Pressure کی بنیادی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے جس کے لئے پانی کا زائد استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کم ہونے کی صورت میں چقندر کا جو س بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلیک کافی ، اچار اور گرم دودھ میں بادام کا چورا ملا کر پینے سے بھی بلڈ پریشر معمول پر آجاتا ہے۔ Low BP کے لئے لیموں پانی کا زائد استعمال بھی بہت اہم ہے۔