5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر : عوامی احتجاج پر قابو پانے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج پر قابو پانے کے لئے مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زیر صدارت کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ پی چدم برم ، مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات پر قابو پانے کیلئے اجلاس میں تین طریقوں پر غور کیا گیا جن میں اضافی فوس بھیجنے ، گورنر راج کا نفاذ ، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی شامل تھے ۔ ان تینوں طریقوں پر غور کے مزید فوج بھیجنے کے حق میں فیصلہ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں یہ بات تسلیم کی گئی کہ کشمیری عوام میں عمر عبداللہ کیخلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ریاستی حکومت کا برقرار رہنا ہی بہتر ہے ۔