5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مکھی کی ٹانگوں سے تیارکردہ مصنوعی پلکیں
جنگ نیوز -
پیرس…سی ایم ڈی…دنیا بھر کی خواتین اپنے بناؤ سنگھار کو انتہائی اہم جُز تصور کرتی ہیں اور خود کو خوبصورت اور جاذبِ نظر بنانے کے لیے وہ مختلف بناوٹی اور میک اپ مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں۔پلکیں سنوارنا اور اس پر مسکارا لگانا بھی خواتین کے میک اپ کی ایک اہم حصہ ہوتا ہے اسی لیے چھوٹی پلکوں سے پریشان خواتین مسکارا لگانے کے لیے نقلی مصنوعی پلکوں کا سہارا لیتی ہیں۔زیرِ نظر تصاویر آرٹسٹ Jessica Harrisonکی دماغی اختراع ہیں جس کے لیے انہوں نے مُردہ مکھیوں کی ٹانگوں کا استعمال بیحد خوبصورتی سے کیا ہے۔