5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چشمہ، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
لاہور…دریائے سندھ میں سیلاب کا بڑا ریلا ، مغربی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے گزر رہا ہے جس کے وجہ سے چشمہ، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ، ملک کے دونوں بڑے آبی ذخائر میں پانی بھی بلند سطح پر قائم ہے ۔ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد3 لاکھ60 ہزار اور اخراج3لاکھ33 ہزار کیوسک ہے، اس ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے166 فٹ بلند ہوچکی ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے149 فٹ بلندہوگئی ہے اور اس میں پانی کی آمد اور اخراج1 لاکھ5 ہزار کیوسک ہے ۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ1 لاکھ کیوسک جبکہ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں بہاؤ1 لاکھ9 ہزار کیوسک ہے ۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بہاؤ7 لاکھ76 ہزار کیوسک ، کالاباغ کے مقام پر5 لاکھ17 ہزار اور تونسہ میں7 لاکھ67 ہزار کیوسک ہے ، گدو بیراج کے مقام پر پانی کا اپ سٹریم بہاؤ3 لاکھ54 ہزار اور کوٹری میں1 لاکھ31 ہزار کیوسک ہے۔