تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہورمیں بیشتر سی این جی اسٹیشز بند

جنگ نیوز -
لاہور…سی این جی اونرز ایسو سی ایش نے سوئی گیس کمپنی کی ایک روزہ لوڈشیڈنگ کو مسترد کرتے ہوئے اسٹیشنز کھلے رکھنے کاعلان کیا تھا جس عملدرآمد نہیں ہوسکا اورلاہورمیں بیشتر سی این جی اسٹیشز بند رہے۔ایک روز پہلے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی این جی اونرزایسو سی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے اعلان کیا تھا کہ منگل کو2100 سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے تاہم جرمانوں اور سات روزتک بند ش کے ڈرسے سی این جی اسٹیشن کھولے نہیں گئے ۔ صارفین نے اس صورتحال پر سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ادھرسوئی ناردرن کے جنرل منیجر ریحان نواز کا کہنا ہے کہ ایک روزہ بندش پر ہرصورت عمل ہو گا کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.