5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فلمی سپر ہیروز کا روپ دھارے شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…دیوانگی کی کوئی حد متعین نہیں کی جاسکتی ۔ یہ مثال ہالی ووڈ کے مشہور سپر ہیرو زBatmanاور Wonder Womanکے مداحوں پر عین صادق آتی ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والا یہ جو ڑا اپنی شادی کے موقع پر اپنے پسندیدہ فلمی سپر ہیروز Batmanاور Wonder Womanکے کر داروں کا روپ دھا ر کر شا دی کے بند ھن میں بند ھ گیا۔ اس جو ڑے میں46سالہ دولہا نے سپر ہیروBatmanجبکہ 40سالہ دلہن نے Wonder Woman جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوست احباب نے بھی نا مور فلموں کے سپر ہیروز جیسے پاور پف گرلز،سپر مین،آئرن مین،HulkاورCaptain America کے حلیوں کو اپنا کر شا دی میں شر کت کر کے اس مو قع کو خاص بنا دیا۔