تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان نے رضا حیدر کے قتل کا منصوبہ تیار کیا،وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کو لڑنے کی کوشش کی گئی ہے ، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رضا حیدر پر دو خود کش حملوں کیذریعے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان پاکستان نے رضا حیدر کے قتل کا منصوبہ تیار کیاتھا۔ انھوں نے کہا کہ اکتوبر2009 میں منصوبے میں شامل شرجیل کو پکڑ ا گیا تھا جبکہ اس کے دوسرے دو ساتھیوں میں شکیل برمی اور ڈاکٹر اقبال تھے۔ شکیل برمی وزیرستان گیا تھا اور قاری حسین سے ملاقات میں دو خود کش حملہ آوروں کا مطالبہ کیا تھا، ایک رضا حیدر کو قتل کرنے اور دوسرا ان کے جنازے پر حملہ کرنے کیلئے ۔ انھوں نے کہا کہ رضا حیدر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے ، ان کو خطرے سے آگاہ کیا ہوا تھا اور انھیں خبر دار کیا ہوا تھا کہ پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انھوں نے کہا کہ رضا حیدر کے جنازہ پر دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کہا کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں پولیس کی ضرورت ہے وہاں رینجرز کی نفری دی جاتی ہے،رحمان ملک نے کہا کہ جلاو گھیراو کرنے کے الزام میں20 افراد حراست میں لیے گئے ہیں،پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.