5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: کشیدگی کے باعث سبزی منڈی میں50فیصد قیمتیں گر گئیں
جنگ نیوز -
کراچی … ویسے تو آپ نے سنا ہوگا کہ امن و امان کے باعث ہرچیز کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اس بار آپ کو تعجب ہوگا کیونکہ کراچی میں کشیدگی کے باعث سبزی منڈی میں50فیصد قیمتیں گر گئیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی کی فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کے ڈپٹی سیکریٹری حاجی جاوید نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث سبزی منڈی میں کل تک70روپے فروخت ہونیوالا ٹماٹر آج35سے40روپے، بھنڈی،پیازاور آلو20روپے جبکہ پالک پانچ روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ حاجی جاوید نے مزیدکہا کہ شہر کے حالات خراب ہونے کے باعث سبزی فروش منڈی نہیں پہنچ سکے جس کے باعث وہاں خریداری نا ہونے کے برابر ہے۔