5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد… جنوبی پنجاب ، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ48گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوامیں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان میں43 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ35، مظفر آباد 31، بنوں27، مٹھی26، بدین2، چھور18، مری، ڈی آئی خان17، میر پور خاص16، بہاولپور8،بھکر6 اور راولاکوٹ ، خان پور اور ملتان میں7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں پر موجود ہے ۔ اس کے علاوہ جنوب مشرقی مون سون ہواؤں کا سسٹم پنجاب اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں پر پھیل رہا ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔