تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملک میں بجلی کا شارٹ فال678 میگاواٹ پر برقرار

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال678 میگاواٹ پر برقرار ہے،شہروں میں2 سے4 اور دیہات میں5گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار13911 ڈیمانڈ14589میگاوا ٹ ہے جبکہ کراچی کو روزانہ 700 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے ۔ترجمان نے مزید بتا یا کہ مجموعی پیداوار میں ہائیڈل پیداوار6169 تھرمل2109 آئی پی پیز5531 اور رینٹل 102میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بچت پلان پر عمل کیا جارہا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جان چھوٹ گئی ہے ، کوئی پاور پلانٹ تیل کی کمی سے بند نہیں اور ہائیڈل پیداوار بڑھنے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.