5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، ایک اور نوجوان جاں بحق
جنگ نیوز -
سری نگر …مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف کشمیری شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔اس دوران مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔گذشتہ تین روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں25کشمیری شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔سری نگر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔سری نگر کے باہر اومپورا گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز مزید اموات روکنے کے لیے کشمیری عوام سے احتجاجی مظاہرے روکنے کی اپیل کی تھی ۔جون میں بھارتی پولیس کی شیلنگ سے17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد کشمیری عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو اتھا جس میں ابھی تک40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔